سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سلفیت کے اندرون شہر کی گلیوں میں ہر کوئی حیرانگی میں مبتلا ہے کہ جگہ جگہ، ہر کوچے ہر گلی میں رنگ برنگے پھولوں کی مہک پھیلی ہوئی ہے۔
رہائشیوں کی محنتاندرون سلفیت کی ایک رہائشی ناجیہ شاہین نے بتایا کہ علاقے کے رہائشیوں نے بغیر کسی مدد کے وقت کی کمی کے باوجود اپنی گلیوں کو سجایا ہے۔ ناجیہ کے گھر کو بھی پھولوں اور گلابوں سے سجایا گیا تھا جو ان کو بہت پسند آیا۔
ناجیہ کے مطابق ہمیں کسی کی مدد یا داد کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ہم اپنی جیب سے یہ سارے گلاب لگاتے ہیں۔ ہم اس موقع پر صرف پانی کا بل بلدیہ انتظامیہ کو خود اٹھانے کا کہتے ہیں۔
بوتلیں اور کنٹینر
نیاز فتونی قدرتی نامیاتی مواد سے بھری ہوئی لال ریت لاتی ہیں جن کو بوتلوں اور پلاسٹک کے کنٹینرز میں ڈالا جاتا ہے اور پھر ان میں خوبصورت گلابوں کو لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
زینب عمران خوشبو والے گلاب اور دیگر پھول لگاتی ہیں جس سے پورا ماحول مہک جاتا ہے جبکہ محمد المصری کا کہنا ہے کہ "اس موقع پر ضروری ہے کہ سلفیت اور اس کی گلیوں کو صاف اور خوبصورت رکھا جائے تاکہ سیاح ادھر کا رخ کریں۔
زینب کا کہنا تھا کہ گلابوں اور دیگر پھولوں کی دیکھ بھال روز مرہ کا کام ہے۔ ان پھولوں کو بہت احتیاط سے رکھنا پڑتا ہے تاکہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
وزارت زراعت کا موقف
سلفیت کے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ابراہیم الحمد نے سلفیت کے شہریوں کی جانب سے علاقے کو خوبصورت بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
ابراہیم الحمد کا کہنا تھا کہ سلفیت کے رہائشی علاقے کو خوبصورت بنانے کے لئے بھرپور کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں علاقے کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے۔