• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد پر محمود عباس کا ردعمل

اتوار 25-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5450
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کئے جانے کی قرارداد کی منظوری ، مشرق وسطی کے تنازعے کا سیاسی راہ حل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی مذمت میں ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے مطابق صیہونی حکومت مشرقی قدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں فوری طور پر کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ پوری طرح روک دینے کی پابند ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے سنیچر کو اسرائیل مخالف اس قرار داد کے حق میں سلامتی کونسل کے چودہ اراکین کے ووٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دینا نے اپنے بات کہہ دی کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے۔

محمود عباس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی امن و صلح چاہتے ہیں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے تاکہ تمام مسائل پر بات چیت ہو اور مسائل کو نیک نیتی سے حل کیا جائے۔

فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کونسل کے رکن حازم ابوشنب نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مستقبل میں ہر قسم کے سیاسی راہ کی بنیاد بن سکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد پر محمود عباس کا ردعمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.