• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سفارت خانہ القدس کی منتقلی اسرائیلی تسلط کو جواز فراہم کرنا ہے: شیخ رائد صلاح

بدھ 25-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5793
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے بزرگ رہنما اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی صہیونی ریاست کے مظالم اور غاصب ریاست کے ناجائز تسلط کو جواز فراہم کرنے کی مذموم سازش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے درپردہ اصل مقصد بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں پر اسرائیل کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کو جواز فراہم کرنا ہے۔

الشیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے شہر استنبول میں ’بیت المقدس میں عثمانی ترک میراث کے تحفظ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن ایک سازش کے تحت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں سے چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ قبلہ اوّل اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے انہوں نے مسلمان ممالک کی طرف سے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صہیونی ریاست کے تحفظ کے لیے کئی وعدے کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ صدر بن کر اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دائمی دارالحکومت بنانے میں مدد کریں گے۔ ان کے اس بیان پرعالم اسلام اور مغربی دنیا میں بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسفارت خانہ القدس کی منتقلی اسرائیلی تسلط کو جواز فراہم کرنا ہے: شیخ رائد صلاح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.