فلسطین کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرک تھیو فیلس کی جانب سے بشپ عطا اللہ حنا کا وظیفہ بند کرنا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے اختلافی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔
فلسطینی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ آرتھوڈوکس فرقے کے عہدیدار باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور برادرانہ روش کو کو فروغ دیتے ہوئے کسی ایک شخص کو انتقامی پالیسی کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔
درایں اثناء فلسطینی مذہبی اور قومی قوتوں نے مسیحی برادری کی جانب سے فلسطین میں مساجد میں اذان پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے کی مخالفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکردہ عیسائی مذہبی رہنماؤں پوپ مانویل مسلم اور عطا اللہ حنا نے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے صہیونی اقدام کی مخالفت کرکے فلسطینی Â مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔
