غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کےÂ کا ایک کارکن سرنگ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے موصول ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے علاقے الدرج کالونی سرنگ کے حادثے میں محمود عبدالحئی الصفدی شہید ہوگئے۔فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق القسام کارکن کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔
القسام بریگیڈ نے سرنگ حادثے میں اپنے کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کارکان اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کے خلاف قوم کے دفاع کے لیے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
