رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے ساز باز مذاکرات جاری رہنے کے لیے بین الاقوامی فریقین سے تعاون پر تاکید کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر میں پرتگال کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں کالونیوں کی تعمیر کی پالیسی پر اصرار اور بین الاقوامی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ساز باز مذاکرات کو جاری رہنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔محمود عباس نے عالمی برادری خاص طور پر یورپ کی جانب سے فرانس کے منصوبے اور بین الاقوامی امن کانفرنس، کہ جو روان سال کے آخر میں پاریس میں منعقد ہوگا، کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل، کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، نیز علاقے میں لڑائی ختم کر نے کی غرض سے ساز باز مذاکرات جاری رہنے کا بہترین حل ہے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ساز باز مذاکرات کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔