جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنےوالے سابق فلسطینی وزیر امور اسیران وصفی قبہا کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی حراست میں Â منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج کی نےسابق فلسطینی برائے اسیران کو چند روز قبل حراست میں لیا تھا۔خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کو 50 روز قبل طویل انتظامی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ مجموعی طور پر 12 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں جس میں زیادہ عرصہ انتظامی حراست کا ہے۔
ادھر غرب اردن کے دوسرے شہروں میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی مہم جاری رکھی۔ تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
