• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین تعینات کرنے کی تیاری مکمل

اتوار 12-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9213
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے فلسطینی پناہ گزینوں اور غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے مزید 1 کروڑ 5 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ پر یورپی مبصرین کی تعیناتی کی تیاریاں قریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں متعین یورپی یونین کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے تحت رفح گذرگاہ پر اپنے مبصرین تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین رفح گذرگاہ پر اپنے مبصرین کی تعیناتی کے حوالے سے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ رفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین کی تعیناتی کا مقصد گذرگاہ پر فلسطینیوں کی بیرون ملک آمد ورفت کو آسان بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں گذشتہ 12 اکتوبر کو طے پانے والے فلسطینی مصالحتی معاہدے اور اس کی روشنی میں یکم نومبر کوغزہ کی گذرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو سپرد کیے جانے کے بعد یورپی یونین گذرگاہوں پر مبصرین تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ یورپی یونین غزہ کی پٹی اور غرب اردن کو ایک اتھارٹی اور حکومت کی عمل داری میں لانے کا خیرمقدم کرتی  ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین تعینات کرنے کی تیاری مکمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.