فلسطینی میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں اپنے کھیتوں میں کام میں مشغول کسانوں پر حملہ کر دیا، جس سے متعدد کسان زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رام اللہ کے شمالی قصبے عابود میں فلسطینی کسانوں پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ حملہ کیا جس سے چار فلسطینی زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے پرتشدد حملے کا نشانہ بننے والے شدید زخمی کسانوں کو کئی گھنٹوں تک محبوس رکھا۔ نیز زخمیوں تک طبی امداد بھی نہیں پہنچنے دی گئی۔ کسانوں کو انکی رہائی کے بعد ہسپتال
منتقل کر دیا گیا۔
درایں اثنا یہودی آباد کاروں نے جنوبی بیت اللحم کے علاقے میں زیتون کے درختوں کی پنیری اکھاڑ دی۔ یاد رہے کہ یہ پنیری فلسطینی رضاکاروں نے چند ماہ قبل 300 ایکڑ سے زائد اراضی پر بوئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین