• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ میں فلسطینی ڈرائیور کی کارروائی، ایک صیہونی فوجی ہلاک

جمعرات 06-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6687
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن میں رام اللہ کے قریب صیہونیت مخالف کارروائی میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح ایک فلسطینی نے غرب اردن میں رام اللہ کے قریب واقع عوفر کالونی میں ایک صیہونی فوجی پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی پر اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے نتیجے میں یہ فلسطینی مجاہد شہید ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے غزہ پٹی میں تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی جوان کی یہ کارروائی ملت فلسطین پر صیہونی حکومت کے جرائم و جارحیت کا جواب ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ایک ذریعے کے مطابق حملہ آور جوابی کارروائی میں شہید ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور فلسطینی ڈرائیور کی شناخت مالک احمد موسیٰ حامد کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 21 سال اور رہائشی تعلق شمال مشرقی رام اللہ کے سلواد قصبے سے ہے۔

فلسطین کے مقدس اسلامی مقامات خاص طور سے بیت المقدس کے خلاف صیہونی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی جارحیت میں تیزی آنے کے بعد یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہوا ہے۔ تحریک انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی شہری، مسجد الاقصی پر صہیونی آباد کاروں کی بار بار کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے صیہونیوں کے تخریبی اقدامات کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرام اللہ میں فلسطینی ڈرائیور کی کارروائی، ایک صیہونی فوجی ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.