رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اسیر رہنما مروان البرغوثی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عناصرگذشتہ 32 روز سے جاری بھوک ہڑتال ناکام بنانے میں ملوث ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فدویٰ البرغوثی نے کہا کہ انہیں یہ خبر ملی ہے کہ بعض سیاسی عناصر، فلسطینی اتھارٹی کے بعض عہدیدار اور فتح کے رہنما جلد یا بدیر بھوک ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینی اسیران ’آزادی اور عزت‘ کے عنوان سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ صہیونی انتظامیہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے طاقت کے حربے استعمال کررہی ہے مگر دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی اسیران کی حمایت میں جرات مندانہ موقف اپنانے کے بجائے بزدلانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
فدویٰ البرغوثی نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال بغاوت کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسیران کو بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے استعمال ہونے والے تمام حربے ناکام ہوں گے۔
فلسطینی خاتون سیاست دان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسیران کی بھوک ہڑتال کے معاملے میں اپنی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برآ نہیں ہو رہی بلکہ اسیران کی بھوک ہڑتال کو ناکام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
