• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دیوار براق کے نیچے گراؤنڈ فلور بنانے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

اتوار 02-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7669
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کی بنیادوں تلے کھدائی کرکے گراؤنڈ فلور تیارکرنے کے انتہائی خطرناک اسرائیلی منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ہفت روزہ جریدے’یروشلم‘ کی رپورٹ میں ذرائع کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات نے حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے متعدد ارکان کے ہمراہ دیوار براق اور صحن براق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران برکات نے لیکوڈ ارکان کے سامنے دیوار براق کی بنیادوں تلے خطرناک منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں منصوبے کا مجوزہ نقشہ بھی دکھایا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ماہ دیوار براق کے قریب ایک سرنگ کی کھدائی اور صحن براق کی مرمت کے لیے ایک ملین شیکل کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت دیوار براق میں آنے والے یہودیوں کو جدید ترین مواصلاتی سہولیات فراہم کرنا، فوجیوں اور طلباء سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو ثقافتی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس ‘ڈویلپمنٹ‘ اتھارٹی کے لیے15 ملین شیکل کا بجٹ منظور کیا تھا۔ اس بجٹ سے دیوار براق کےقریب ریل کار کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدیوار براق کے نیچے گراؤنڈ فلور بنانے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.