• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو ہزار فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل

جمعرات 18-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7217
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں بنیادی حقوق سے محروم فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ سیکڑوں اسیران مسلسل بھوک ہڑتال سے نڈھال ہیں تاہم ان کی جانب سے چھینے گئے حقوق کی فراہمی تک بھوک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران نے 17 اپریل 2017ء کو اجتماعی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ شروع میں 1500 فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی۔ آج بھوک ہڑتالی اسیران کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھوک ہڑتالی اسیران نے مریضوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنے، انتظامی حراست، قید تنہائی اور اسیران کےاہل خانہ سے ملاقات پرعائد پابندی ختم کرنے سمیت کئی دیگر مطالبات پیش کیے ہیں۔

گذشتہ روز بھوک ہڑتالی فلسطینی رہ نما حسن سلامہ نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ایسا قانون وضع کریں تاکہ کسی بھی فلسطینی کو تین سے پانچ سال تک کی سزا سے زیادہ سزا نہ دی جاسکے اور چاہے اس کی جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے اسیر کو رہائی دلائی جائے۔

ادھر آج سے ’جلبوع‘ جیل کے 60 اسیران بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسیران کاکہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک اجتماعی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 60 خواتین، 300 بچے اور انتظامی حراست کے 500 اسیران شامل ہیں۔ ان میں 1800 فلسطینی اسیر مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدو ہزار فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.