مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست دو فلسطینی خواتین معلمات ھنادی الحلوانی اور خدیجہ خویص کی مدت حراست میں مزید تین دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں جمعرات تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں سرکردہ معلمات پر مسجد اقصیٰ کے دفاع کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسی الزام میں صہیونی انہیں مسلسل انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے کام کرنے کی پاداش میں معلمات کو حراست میں لے کر ان سے بدسلوکی شروع کر رکھی ہے۔ اس سے قبل متعدد معلمات اور دیگر فلسطینیوں کو اسی بھونڈے الزام کے تحت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل بھی کیا گیا ہے۔
