مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے شہادت کے بعد قبضے میں رکھے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پبلک افیئرز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی بیت المقدس کے 37 سالہ نمر محمود الجمل اورÂ غرب اردن کے حلحول کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شہید حمزہ زماعرہ کے جسد خاکی کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نمر محمود الجمل کو اسرائیلی فوج نے 26 ستمبر 2017ء کو ایک فدائی حملے کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ الجمل نے فدائی حملے میں تین صیہونی ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔
دوسرے فلسطینی زماعرہ کو سات فروری کو شمالی الخلیل میں ایک صیہونی سیکیورٹی گارڈ کو چاقو گھونپنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا اور دونوں کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد صیہونی فوج نے 253 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لیے، ان مین سے 16 شہداء کے جسد خاکی بدستور صیہونی فوج کی تحویل میں ہیں۔
