فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مئی 2015ء کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں زندہ جلا کر نذرآتش کردیا تھا۔ یہودی اشرارکی اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک شیر خوار اور اس کے والدین جل کر شہید اور ایک چار سال کا بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے دوابشہ خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث یہودی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور یہودی دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسرائیلی خفیہ ادارہ ’شاباک‘ اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھا۔ گذشتہ روز شاباک کی جانب سے عدالت میں اس واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ تفتیش کاروں اور کچھ عینی شاہدین کو بھی پیش کیا گیا جنہوں نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرائے ہیں۔
