غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی مجاھد دماغ پر فالج کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دماغی فالج کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمت کار کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے ہے۔القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز القسام کے دیرینہ کارکن 46 سالہ ناھض محمد العامودی دماغی فالج کا شکار ہوئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔ کل شام کو شہید کی نماز جنازہ غزہ شہر میں مسجد عباد الرحمان میں ادا کی گئی۔
حماس اور القسام بریگیڈ نے اپنے بیانات ناھض کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی درخواست کی ہے۔