فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 33 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں’باب السلسلہ‘اور باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودی آبادکاروں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں بالخصوص مراکشی دروازے کو محاصرے میں رکھا تھا اور فلسطینی نمازیوں کو اس دروازے کی طرف جانے سے سختی سے منع کردیا گیا تھا۔ یہودی آبادکاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ قابض فورسز نے فلسطینی نمازیوں کو یہودی آباد کاروں سے دور رکھنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
یحیٰ سنوار کا عرب مزاکرات کاروں کو پیغام
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر امریکی و اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ نو ماہ میں پچاس...
Read more