نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی نگرانی میں دسیوں کی بڑی تعداد نے صیہونی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میںÂ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کو بسوں کے ذریعے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرلایا گیا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوے بولے اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ صیہونی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صیہونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔
شمالی نابلس میں بلاطہ قصبے، شاہراہ عمان اور بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں چھاپے مارے۔
