• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خان یونس بلدیہ کے صد ساہ جشن کی تقریبات

بدھ 03-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7026
0
SHARES
0
VIEWS

خان یونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کی بلدیہ اپنے قیام کا ایک سو سالہ جشن منا رہی ہے۔ خان یونس بلدیہ کا قیام 1917ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خان یونس بلدیہ کے میئر انجینیر یحییٰ الاسطل نے بتایا کہ خان یونس بلدیہ کے

قیام کو ایک سو سال مکمل ہوچکے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں بلدیہ شہر کے باشندوں کی خدمت کے ایک سوسال مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اس کا جشن منا رہی ہے۔

الاسطل نے بتایا کہ خان یونس بلدیہ کا قیام برطانوی انگریزوں نے رکھا۔ کئی سال تک صہیونی ریاست کا بھی اس پر قبضہ رہا مگر بلدیہ کے ذمہ داران نے ہمیشہ شہر کے باشندوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کو اپنا شعار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ خان یونس بلدیہ میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری رہا ہے۔ بلدیہ نے مقامی آبادی کے لیے اسپتالوں، اسکولوں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت تمام ممکنہ خدمات فراہم کی ہیں۔

اس وقت خانیونس بلدیہ میں تین بڑے اور تزویراتی اہمیت کے حامل منصوبہ کام کررہے ہیں۔ سمندری کھارے پانی کو صاف اور میٹھا بنانے، کوڑا کرکٹ تلف کرنے اور اسے عرب ممالک کی سطح کی اہم بلدیہ کے طور پر متعارف کرانے  کا منصوبہ شامل ہے۔

خان یونس میں مقامی ثقافت کے اظہار اور اس کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ’خان یونس میرا شہر‘ کے عنوان سے ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی روایتی موسیقی، دبکہ اور دیگر ثقافتی پروگرامات پیش کیے گئے۔

خیال رہے کہ خان یونس غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور یہ غزہ کا سب سے بڑا شہر کہلاتا ہے۔ 54 ہزار 516 دونم رقبے پر محیط اس شہر کی آبادی 3 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieخان یونس بلدیہ کے صد ساہ جشن کی تقریبات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.