اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے خالد مشعل کی سربراہی میں حماس کا وفد آج مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی سے ملاقات کریگا جس میں اہم فلسطینی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے اپنے پیج پر عزت رشق نے لکھا کہ حماس کا وفد محترم خالد مشعل کی سربراہی میں آج جمعرات کے روز مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات کر رہا ہے۔
قبل ازیں حماس کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے’’پی آئی سی‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس وفد کی ڈاکٹر مرسی سے ملاقات میں انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی جائیگی، یاد رہے کہ حماس کےاس دورے میں فلسطینی معاملات پر بحث اگرچہ ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے مگر ان تمام معاملات پر بات چیت کا شروع ہو جانے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ آج کل فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس میں مصر میں موجود ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قاھرہ میں خالد مشعل اور محمود عباس کے مابین فلسطینی تنظیموں کے مابین اختلافات کے خاتمے کے بعد مفاہمت پر بات چیت ہو سکے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین