• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کے پارلیمانی وفد کی رام اللہ میں ترک سفیر سے ملاقات

منگل 28-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6583
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک’اصلاح و تبدیلی‘ کے ارکان کے ایک نمائندہ وفد نے کل سوموار غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں  ترکی کے سفیرکورجان توکوگولو اور ان کے نائب ارمان  سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے پارلیمانی بلاک کےارکان احمد عطون، محمد طوطح، ایمن دراغمہ اور عبدالجابر فقہا نے رام اللہ میں ترک سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطین میں تعینات  عوامی جمہوریہ ترکی کے سفیر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فلسطینی ارکان پارلیمان نے فلسطینیوں کی حمایت میں ترک حکومت اور عوام کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی مساعی پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں فلسطین اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور فلسطین کے حوالے سے عالمی سطح پر جاری کوششوں اور ترکی میں مقیم فلسطینی پناہ گزین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے ارکان پارلیمان نے ترک سفیر سے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطین میں صہیونی آباد کاری، آذان پر پابندی اوراسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اورفلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے پارلیمانی وفد کی رام اللہ میں ترک سفیر سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.