رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک’اصلاح و تبدیلی‘ کے ارکان کے ایک نمائندہ وفد نے کل سوموار غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں Â ترکی کے سفیرکورجان توکوگولو اور ان کے نائب ارمان Â سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے پارلیمانی بلاک کےارکان احمد عطون، محمد طوطح، ایمن دراغمہ اور عبدالجابر فقہا نے رام اللہ میں ترک سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطین میں تعینات Â عوامی جمہوریہ ترکی کے سفیر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فلسطینی ارکان پارلیمان نے فلسطینیوں کی حمایت میں ترک حکومت اور عوام کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی مساعی پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں فلسطین اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور فلسطین کے حوالے سے عالمی سطح پر جاری کوششوں اور ترکی میں مقیم فلسطینی پناہ گزین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے ارکان پارلیمان نے ترک سفیر سے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطین میں صہیونی آباد کاری، آذان پر پابندی اوراسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اورفلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں گے۔