مصری ثالثی میں تمام فلسطینی جماعتوں کے مابین ہونے والی مفاہمت میں سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ ترک کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم اس کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں حماس حامیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج بھی اتھارٹی کی فورسز نے بیت لحم اور الخلیل سے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلفیت میں عباس حکومت کے انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے اڑتیس سالہ عمار عزیز مرعی کو قراوہ بنی حسان سے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر اٹھایا۔ ان کے ایک بھائی سلامہ مرعی چند ماہ قبل تبادلہ اسیران معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل جیل سے رہا ہوئے ہیں جبکہ دوسرے بھائی عدنان مرعی شہادت پا چکے ہیں۔
بیت لحم کے علاقے الدھیشہ کیمپ پر فلسطینی اتھارٹی فورسز نے متعدد بار گرفتاریوں کا عذاب جھیلنے والے ایک فلسطینی چوبیس سالہ نوجوان امیرلطفی سعد کو اغوا کر لیا، انہیں تفتیش کے لیے طلب کر کے حراست میں لیا گیا۔
تاریخی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد خضر اتھارٹی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔