• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کی نئی قیادت کا جلد اعلان متوقع ،اسماعیل ہنیہ نئے سربراہ ہوں گے؟

پیر 01-05-2017
in فلسطین
0
0Pala6996
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی جماعت حماس کی نئی قیادت کا آیندہ چند روز میں اعلان متوقع ہے جبکہ وہ اپنے نئے ضمنی منشور کو بھی منظرعام پر لا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جماعت کے داخلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آیندہ چند روز میں کردیا جائے گا جبکہ حماس کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ نئی قیادت کا 15 مئی سے قبل اعلان متوقع ہے۔

اس عہدہ دار کے بہ قول اسماعیل ہنیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت کا نیا سربراہ نامزد کیا جاسکتا ہے۔ وہ دوحہ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے حماس کے رہنما خالد مشعل کی جگہ لیں گے۔ وہ جماعت کے دو مرتبہ سربراہ رہ چکے ہیں اور تیسری مرتبہ انھیں آئین کے تحت منتخب نہیں کیا جاسکتا ہے۔

حماس قطر میں سوموار کے روز ایک ضمنی منشور کا بھی اعلان کررہی ہے۔ اس میں 1967ء کی چھے روزہ جنگ میں اسرائیل کے زیر قبضہ آنے والے فلسطینی علاقوں پر مشتمل ریاست کے قیام کی تجویز کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا جائے گا۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حماس کی بین الاقوامی تنہائی کو کم کرنا ہے۔

تنظیم کا 1988ء میں اعلان کردہ اصل منشور جوں کا توں رہے گا اور مغربی ممالک کے مطالبے پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادی حماس سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ یہ مزاحمتی جماعت اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قیام کو سرے سے قبول ہی نہیں کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی نئی قیادت کا جلد اعلان متوقع ،اسماعیل ہنیہ نئے سربراہ ہوں گے؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.