• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر صیہونی شرپسندوں کا حملہ

بدھ 17-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9886
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہزاروں صیہونی انتہا پسندوں نے منگل کو غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر علیہ السلام کے مزار پر حملہ کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کے اس حملے کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے آس پاس فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

صیہونی فوجیوں نے بھی انتہا پسند صیہونیوں کا ساتھ دیتے ہوئے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب بگاڑنے اور فلسطینی علاقوں کو صیہونی رنگ دینے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے اور وہ اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے فلسطینی علاقوں میں اسلامی مقامات، تاریخی عمارتوں اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر رہی ہے نیز مسلمانوں کے مقدس مقامات پر یہودیوں کے عبادت خانے تعمیر کرا رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی فلسطین کی وزارت اوقاف نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقدس مقامات پر اسرائیل کے جارحانہ اقدامات بند کرائیں۔

فلسطین کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے گذشتہ برس بارہ سو سے زائد بار مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر حملہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر صیہونی شرپسندوں کا حملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.