• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حرم قدسی پر ’یونیسکو‘ فیصلہ عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے: امام قبلہ اوّل

ہفتہ 29-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4845
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجدا قصیٰ (قبلہ اوّل) کے امام وخطیب اور فلسطین کےممتازعالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ کی طرف سے حرم قدسی اور قبلہ اوّل پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دینا عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام یونیسکو کی قرارداد کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ سلیم نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اوّل کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قوتیں قبلہ اوّل پرقبضے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ عالم اسلام کو بھی اپنے تیسرے مقدس مقام کو آزاد کرانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا مذہبی مقام قرار دینے کے فیصلے کو تاریخ ساز کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کے بعد کسی کو یہ ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی ،تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہیں۔

الشیخ سلیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور صہیونی دشمنوں کی شکست کے لیے یونیسکو کا فیصلہ ہی کافی ہے۔ اس فیصلے کے بعد عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ قبلہ اوّل کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے منظم تحریک شروع کرے۔

انہوں نے اپنے خطبہ جمعہ میں غاصب صہیونیوں اور اسرائیلی ریاست کی جانب سے قبلہ اوّل کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو قبلہ اوّل سے دور کرنے کی سازشیں کررہا ہے مگر فلسطینی قوم نے قبلہ اوّل سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحرم قدسی پر ’یونیسکو‘ فیصلہ عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے: امام قبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.