مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ شہر تل ربیع (تل ابیب) سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر وہ یہودی فوجیوں اور آباد کاروں پر حملوں Â کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ سیکیورٹی خطرات کے اشارے ملنے کے بعد ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لیا گیا۔
لوبا السمری کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کو تفتیش کے لیے خفیہ ادارے’شاباک‘ کے تفتیش کاروں کے سپرد کردیا گیا ہے جو اسے کسی خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
