مقبوضہ النقب (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں جمعرات کوایک انہدامی کارروائی کےدوران فلسطینی شہریوں کا ایک مکان اور ایک ہوٹل مسمار کردیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ساتھÂ جزیرہ النقب کے المشاش قصبے پر دھاوا بولا اور وہاں پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرڈالا۔ اس کے علاوہ الزرنوق قصبے میں گھس کر فلسطینی شہریوں کا قائم کردہ ایک چھوٹا ہوٹل غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔فلسطینی تجزیہ نگار خالد ابو خرمہ نے خبر رساں ادارے’صفا‘ کو بتایا کہ صیہونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے المشاش اور الزرنوق قصبوں میں دھاوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی زدو کوب کیا۔ صیہونی فوج نے المشاش میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرڈالا۔
