• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں حراست کے نئے برسوں میں داخل

اتوار 05-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5943
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں قید تین فلسطینی شہری اپنی حراست کا ایک اور سال مکمل کرنے کے بعد اسیری کے نئے سال میں داخل ہو گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوت الاسریٰ ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے تین فلسطینیوں میں سے دو عمرقید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ اسیر حابس محمود یوسف بیوض کا تعلق غرب اردن کے شہر رام اللہ سے ہے۔ وہ 2002ء سے قید ہیں اور اپنی اسیری کے 15 سال مکمل کرنے کے بعد سولہویں میں داخل ہوگئے ہیں۔

اسیری کا ایک اور سال مکمل کرنے والے دوسرے فلسطینی شہری 41 سالہ بلال یعقوب احمد البرغوثی ہیں۔ اُنہیں 16 بار عمرقید کے ساتھ 35 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔ وہ بھی 2002ء سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔

تیسرے فلسطینی اسیر جنہوں نے اپنی اسیری کا ایک  اور سال مکمل کیا ہے 33 سالہ فادی ابراہیم نمر نایفہ ہیں۔ وہ سنہ 2003ء سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں صہیونی عدالت سے 26 سال قید کی سز کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار ہے جو 22 جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں۔ اسیران میں 13 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ 49 خواتین بھی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 500 قیدی عمرقید کے تحت قید ہیں جب کہ 350 فلسطینی بچے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں قید ہیں۔700 فلسطینی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتین فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں حراست کے نئے برسوں میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.