فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز تین یہودی شرپسند کالونیوں سے نکل کر رام اللہ شہر میں داخل ہوگئے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے تینوں صہیونی اشرار کو حراست میں لینے کے بعد ان کی خاطر مدارت کی اور انہیں عزت واحترام کے ساتھ رکھنے کے بعد بہ حفاظت صہیونی حکام کے حوالے کردیا۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تینوں یہودی آباد کار غلطی سے رام اللہ میں داخل ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق تینوں صہیونیوں کے ساتھ فلسطینی پولیس نے دوستانہ برتاؤ کیا، ان کی خاطر مدارت کی۔ بعد ازاں انہیں اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا۔ صہیونی پولیس نے رام اللہ میں داخل ہونے والے یہودی آباد کاروں سے پوچھ گچھ کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ غلطی سے بیت ایل کالونی کا راستہ بھول کر رام اللہ داخل ہوگئے تھے۔
