• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

توہین آمیز سلوک کے خلاف احتجاجاً فلسطینی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

منگل 04-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7701
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرنے والے فلسطینی وکلاء نے جیل انتظامیہ اور صہیونی فوج کی طرف سے توہین آمیز سلوک اور بلا جواز پابندیوں کے خلاف بہ طور احتجاج عدالتوں کا غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قائم اسرائیل کی ’سالم‘ فوجی عدالت کے باہر دسیوں فلسطینی وکلاء کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وکلاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور انہوں نےصہیونی انتظامیہ کی طرف سے وکلاء کی تذلیل اور ان سے توہین آمیز سلوک کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کرد ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرنے والے فلسطینی وکلاء کے ساتھ صہیونی انتظامیہ کا توہین آمیز سلوک روز کا معمول ہے جس کے خلاف فلسطینی احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وکلاء نے گذشتہ روز بھی صہیونی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کہا کہ جب تک جیل انتظامیہ اور صہیونی فوج کی طرف سے ان پر عائد کردہ غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ نہیں ہوتا وہ احتجاج اور بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

کلب برائے اسیران کے شعبہ اطلاعات کےایک ذمہ دار امانی سراحنہ نے بتایا کہ اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے والے وکلاء کل بدھ کو اہم اجلاس منعقد کریں گے جس میں صہیونی انتظامیہ کے توہین آمیز رویے کے خلاف مزید احتجاجی اقدامات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کی توہین اور ان کی تذلیل صہیونی فوج اور جیل انتظامیہ کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے اور آئے روز فلسطینی وکلاء اپنے ساتھ صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ برتاؤ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتوہین آمیز سلوک کے خلاف احتجاجاً فلسطینی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.