• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تمام فلسطینی جماعتوں کا گرینڈ اجلاس جلد قاہرہ میں منعقد ہوگا

اتوار 01-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8748
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک سینیر رکن اور جماعت کے مرکزی رہنما واصل ابو یوسف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی جماعتوں کا ایک نمائندہ اجلاس جلد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں مصر میں قومی حکومت کی تشکیل، پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاری اور منصوبہ بندی کے لیے جلد ہی مصر کا دورہ کریں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک انٹرویو میں واصل ابو یوسف نے کہا کہ تمام فلسطینی دھڑے گیارہ سال سے جاری اختلافات کو بھلا کر تمام ذمہ داریاں قومی حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے مندوبین کا قاہرہ میں اجلاس متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں دوسری فلسطینی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں تحریک فتح کے رہ نما نے کہا کہ قاہرہ میں جمع ہونے والی فلسطینی سیاسی قیادت ملک میں قومی حکومت کی تشکیل، پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔

فلسطین میں نیشنل کونسل کے اجلاس اور کونسل کی نئی باڈی کے انتخاب کےحوالے سے ابو یوسف نے کہا کہ اس موضوع پر فی الحال مشاورت جاری ہے۔ حماس اور فتح کی قیادت نیشنل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کررہی ہیں۔ دوسری جماعتوں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتمام فلسطینی جماعتوں کا گرینڈ اجلاس جلد قاہرہ میں منعقد ہوگا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.