• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تل ابیب میں فدائی حملہ، چھ صہیونی زخمی، حماس کا خیر مقدم

جمعہ 10-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6007
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس کے مطابق صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں بتا تکفا کے شہر کے ایک مصروف بازارمیں ایک فلسطینی  مزاحمت کار کی فائرنگ اور چاقو کے حملے میں کم سے کم چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ صہیونی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور غرب اردن سے اسی کارروائی کے لیے تل ابیب آیا تھا۔ فائرنگ اور چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس ترجمان میکی روزن فیلڈ نے بتایا کہ غرب اردن سے آئے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار نے تل ابیب کے مشرق میں 10 کلو میٹر دور بتاح تکفا میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ چار افراد چاقو کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تاہم فلسطینی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ادھر دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تل ابیب میں فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کا فطری رد عمل قرار دیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطینی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت میں مزید تیزی لائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتل ابیب میں فدائی حملہ، چھ صہیونی زخمی، حماس کا خیر مقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.