• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیمار فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں حالت مزید تشویشناک

پیر 09-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5622
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض فلسطینی اسیر ایاس الرفاعی کی حالت مزید ابتر ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 32 سالہ ایاس الرفاعی مسلسل سر چکرانے کے باعث نیم بے ہوشی، ناک سے خون کے اجراء اور مسلسل قے کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ مسلسل بڑھتی سردی نے بھی اسیر کی بیماری کو بڑھا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر الرفاعی اس وقت ’نفحہ‘ جیل میں قید ہیں جہاں سے جیل کی ڈسپنسری میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سکون آور ادویات کافی ہیں تاہم اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلر دانستہ طور پر اسیر الرفاعی کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسیر الرفاعی کو ایشل جیل میں ڈالا گیا گیا تھا، ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کے دوران اسیر کے مرض میں مزید شدت پیدا ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسیر الرفاعی غرب اردن کے  وسطی شہر رام اللہ میں کفر عین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیمار فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں حالت مزید تشویشناک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.