رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض فلسطینی اسیر ایاس الرفاعی کی حالت مزید ابتر ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 32 سالہ ایاس الرفاعی مسلسل سر چکرانے کے باعث نیم بے ہوشی، ناک سے خون کے اجراء اور مسلسل قے کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ مسلسل بڑھتی سردی نے بھی اسیر کی بیماری کو بڑھا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر الرفاعی اس وقت ’نفحہ‘ جیل میں قید ہیں جہاں سے جیل کی ڈسپنسری میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سکون آور ادویات کافی ہیں تاہم اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلر دانستہ طور پر اسیر الرفاعی کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسیر الرفاعی کو ایشل جیل میں ڈالا گیا گیا تھا، ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کے دوران اسیر کے مرض میں مزید شدت پیدا ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسیر الرفاعی غرب اردن کے Â وسطی شہر رام اللہ میں کفر عین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔