• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کے بارے میں نیتن یاہو کی بے شرمی کی انتہا

منگل 12-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9493
0
SHARES
4
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح نے اعلان کیا ہے کہ پیرس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا حالیہ بیان اس غاصب حکومت کی بے شرمی کی انتہا کو واضح کرتا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے حالیہ دورہ فرانس میں دیئے جانے والے بیان کے ردعمل میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ نتن یاہو کا بیان صرف ایک بکواس ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے دورہ پیرس میں فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ بیت المقدس، اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور فلسطینیوں کو چاہئے کہ اس بات کو تسلیم کرلیں تاکہ امن کا عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔

تحریک فتح نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیرس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا حالیہ بیان اس غاصب حکومت کی بے شرمی کی انتہا کو نمایاں کرتا ہے۔ تحریک فتح نے نیتن یاہو کے بیان کو بین الاقوامی قوانین اور فلسطین و اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے منافی قرار دیا اور تاکید کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحانہ پالیسی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

تحریک فتح نے کہا کہ نتن یاہو کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صیہونی حکومت مذاکرات کی خواہاں نہیں ہے اور وہ بے حیائی و بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کے لئے ایسے حق کو مدنظر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جس کا کوئی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔تحریک فتح نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے بارے میں اپنے موقف پر قائم رہے اور امریکہ و اسرائیل کو اس بات پر مجبور کر دے کہ وہ بیت المقدس کے بارے میں غلط فیصلے کرنے سے باز آجائیں۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رکن محمود الزہار نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو استقامتی محاذ اوراس کے ہتھیاروں سے یہ امید ہے کہ وہ فلسطین کو صیہونیوں کو چنگل سے آزاد کرا لیں گے اور حماس بھی فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انھوں نے غزہ کے محاصرے اورفلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں سے بعض عرب ملکوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں غزہ پر پڑنے والے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت قابل افسوس ہے کہ بعض عرب حکمراں یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ ان کے اقتدار کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔محمود الزہار نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ غزہ کو ان کی اور ان کے اموال کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور غزہ کے عوام نہیں چاہتے کہ ان کے وفود غزہ کا کوئی دورہ کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کے بارے میں نیتن یاہو کی بے شرمی کی انتہا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.