• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کی فضاؤں میں تا قیامت اذانیں گونجتی رہیں گی!

منگل 08-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4953
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسلمانوں کے پہلے قبلہ(مسجد اقصیٰ) کی ناپاک صہیونیوں کے ہاتھوں آئے روز ہونے والی بے حرمتی کے مکروہ واقعات کے جُلو میں صہیونیوں نے ایک نئی اور ناپاک سازش تیار کی ہے، جس کے تحت قبلہ اوّل میں اذان دینے یا کم سے کم لاؤڈ اسپیکر پر اذٓان دینے پرپابندی عائد کیے جانے کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔

صہیونی ریاست بالخصوص بیت المقدس پر قابض اسرائیلی بلدیہ طویل مدت تک آذان پرپابندی لگانے کے لیے کوشاں ہے۔

اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین (میئر) نیربرکات نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی دیگر مساجد میں گونجنے والی اذان کی آواز کو ’’شور وغوغا‘‘ قرار دیا ہے اور ساتھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی عائد کریں۔ انہوں نے مسجد کے موذنین کو پولیس کی تحویل میں دینے اور اذان دینے کی پاداش میں ان پر فوج داری مقدمات قائم کرنے جیسا گھٹیا مطالبہ بھی کیا۔

مسجد اقصیٰ میں اذان اور صہیونی ریاست کی طرف سے اس پر پابندی کے حوالے سے ایک انفلو فلم میں روشنی ڈالی ہے۔ جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دروبام سے گونجنے والی اذان کی آواز اور بابرکت آواز پر پابندی کی صہیونی سازش

دن میں پانچ نمازں کے لیے پانچ بار آذان غاصب صہیونیوں کے آرام و سکون میں خلل کا موجب قرار دے کر اس پرپابندی کے تانے بانے تیار کیے جا رہے ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کا میئر نیر برکات جس نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’انسداد شورو غل قانون‘‘ کے تحت مسجد اقصیٰ میں پانچوں اوقات کی اذان پر پابندی عائد کرے۔

مزعومہ انسداد شور شرابہ قانون کی رو سے صہیونی پولیس کو مسجد کے موذن حضرات کو حراست میں لینے،ان سے تفتیش کرنے، انہیں طلب کرنے حتیٰ کہ ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔

صہیونی پولیس کو یہ اختیار ہے کہ وہ مسجد کے موذن حضرات کے خلاف فوج داری مقدمات قائم کرے اور انہیں اذان دینے کی پاداش میں جرمانے عائد کرے۔

اس ضمن میں پہلا عملی قدم اٹھاتے ہوئےقابض صہیونی فورسز نے مسجد بیت المقدس کے ’’ابو دیس‘‘ قصبے کی تین مساجد میں نماز فجر کی اذان دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

کئی سال سے مسجد الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی میں اذان کی ادائیگی پر ہرماہ دسیوں بار پابندی لگائی جاتی ہے۔

عکرمہ صبری نے قابض صہیونیوں کو پیغام دیا ہے کہ اذان جس کے آرام میں خلل کا موجب ہو وہ بیت المقدس سے نکل جائے۔

ناجح بکیرات

مسجد اقصیٰ اور دیگر مساجد میں اذان پر پابندی کی سازش کا مقصد القدس کو یہودیانے کا عمل آگے بڑھانا ہے۔

مگر قبلہ اوّل اور بیت المقدس کی مساجد سے گونجنے والی اذان کی آواز تا ابد گونجتی رہے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کی فضاؤں میں تا قیامت اذانیں گونجتی رہیں گی!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.