مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے کی اللوزہ کالونی کے کئی فلسطینیوں کو نوٹس تقسیم کیے جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مکانات فوری طورپر خالی کردیں۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے فلسطین کے مختلف علاقوں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے ظالمانہ صہیونی رحجان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران اللوزہ ؤ، بیت حنینا، وادی الجوز اور الثوری کالونی میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین