• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کے 90 نشریاتی اداروں کی ’یوم اسیران‘ کے حوالے سے خصوصی نشریات

جمعہ 17-04-2015
in فلسطین
0
plf special-transmission
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین بھرمیں آج 17 اپریل کو یوم اسیران پورے قومی جذبے کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یوم اسیران کے موقع پرفلسطین کے کم و بیش ایک سو کے قریب نشریاتی اور اشاعتی ادارے خصوصی نشریات پیش کریں گے۔ جدو جہد آزادی کی پاداش میں اسرائیل کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نہ صرف فلسطین کے اندر کے نشریاتی ادارے خصوصی نشریات پیش کریں گے بلکہ علاقائی اور عالمی سطح کے ریڈیو اور ٹی وی چینلز بھی خصوصی نشریات پیش کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر فلسطین میں آج یوم اسیران کے حوالے سے خصوصی تقریبات، جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے کے مطابق فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر 70 مقامی نشریاتی ادارے اور 20 علاقائی اور غیر ملکی نشریاتی ادارےاپنی خصوصی نشریات بھی پیش کریں گے۔ اندرون فلسطین دن بھر کی نشریات کا کچھ حصہ یوم اسیران کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے وقف ہوگا جبکہ عالمی نشریاتی ادارے فلسطینی وقت کے مطابق شام چار سے سات بجے تک اپنی نشریات فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منائیں گے۔

فلسطینی ٹی وی کی پروگرام پیش کار فاطمہ القاضی کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن چینل کےتوسط سے فلسطینی اسیران کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آج کی نشریات میں نہ صرف قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرامات نشرکیے جائیں گے بلکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں، اسلامی تحریک مزاحمت حماس، اسلامی جہاد، حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے بیانات بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو درپیش ہمہ نوع مظالم اور انہیں دی جانے والی طرح طرح کی غیرقانونی سزائوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔ کم عمر فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے اور شہریوں کو گرفتار کرنے سے متعلق عالمی قوانین کو بھی ڈسکس کیا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.