• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں ایک لاکھ فلسطینیوں کا مستقبل خطرے میں!

پیر 30-10-2017
in فلسطین
0
0Pala9062
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست ایک طرف غرب اردن  کے علاقوں کو بیت المقدس میں شامل کرکے ’عظیم تر یروشلم‘ کے مذموم عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے اور دوسری طرف صیہونی ریاست القدس کی فلسطینی اکثریتی کالونیوں کو شہر سے الگ تھلگ کرکے بیت المقدس کا ایک نیا نقشہ مرتب کر رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان دنوں اسرائیلی وزیر ماحولیات ’زئیف الکین‘ ایک نئے منصوبے کو ترویج دے رہے ہیں جس کے تحت بیت المقدس کی کئی کالونیوں کو القدس سے الگ کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ اگراس منصوبے پرعمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں بیت المقدس کے ایک لاکھ فلسطینی باشندوں کا مستقبل اور ان کا وجودہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق القدس کی اسرائیلی بلدیہ اور کابینہ دونوں مل کر بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کے غلبے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان تمام ترسازشوں کا مقصد القدس میں قائم کردہ دیوار فاصل سے باہر کی فلسطینی کالونیوں کا القدس شہر سے تعلق ختم کرنا اور انہیں القدس سے خارج کرکے فلسطینیوں کو شہر سے محروم کرنا ہے۔

’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق القدس کی کئی فلسطینی کالونیوں کو شہر سے الگ تھلگ کرنے کا منصوبہ پچھلے چند ماہ سے زیرغور ہے اور آئندہ چند  ہفتوں کے دوران اس پر باضابطہ بحث کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب صیہونی ریاست القدس کی فلسطینی کالونیوں کو شہر سے الگ تھلگ کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح القدس کے ایک لاکھ فلسطینیوں کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں دیوار فاصل سے باہر کے علاقوں میں شعفاط پناہ گزین کیمپ، کفر عقب، شمال مشرقی بیت المقدس اور اس کی اطراف کی کالونیاں، الوجہ قصبہ، سواحرہ کا کچھ علاقہ شامل ہیں جن میں کم سے کم ڈیڑھ لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ ان میں سے نصف آبادی کے پاس اسرائیلی حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈز ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں ایک لاکھ فلسطینیوں کا مستقبل خطرے میں!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.