مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر ایک فلسطینی نوجوان پر تشدد کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد ابو صبیح کے نام سے شناخت ہونے والے اس فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ میں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر لیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ابو صبیح کو مسجد کے قریب موجود ایک فوجی ناکے سے گرفتار کیا گیا اور بیت المقدس کے مرکزی تھانے میں منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر حراست میں لینے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
