مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹاؤن کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں کے پٹرول بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین صہیونی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں انتفاضہ نوجوانوں نے سلوان ٹاؤن میں صہیونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین آباد کار زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زخمی ہونے والے صہیونی آباد کاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
