مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک مسلح فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے پانچ اکتوبر کو جنوبی بیت المقدس کی الطور کالونی سے ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جس کے قبضے سے ایک لاٹھی، چھری اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم یہ بتایا ہے کہÂ نوجوان کو آئندہ اتوار تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔ صہیونی فوج فلسطینی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف جعلی مقدمات قائم کررہی ہے۔
