رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ دفاع اراضی و مزاحمت صیہونی آباد کاری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بیت المقدس سے فلسطینی شہریوں کے انخلاء کو ’نیا نکبہ‘ قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مزاحمت صیہونی آباد کاری دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور اس کےاطراف سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی صیہونی توسیع پسندی، نسل پرستی اور استعماری پالیسی کا حصہ ہے۔ صیہونی ریاست بیت المقدس سے فلسطینیوں کو باہر نکال کر صیہونی آباد کاروں کے لیے آباد کاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے اطراف سے فلسطینی بدوؤں پر عرصہ حیات تنگ کرنا خطرناک توسیع پسندانہ صیہونی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس میں قائم معالیہ ادومیم صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے فلسطینی آبادی کو بے دخل کررہا ہے۔ فلسطینیوں کی بے دخلی قابل مذمت اور ایک ’نیا نکبہ‘ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مشیرقانون افیحائی منڈلبلیٹ بیت المقدس میں 1048 نئے مکانات کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے کی راہ ہموارکررہے ہیں۔
