• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صورت حال پر عالمی ریڈکراس کی تشویش

ہفتہ 27-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7324
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ایک رپورٹ میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی ریڈکراس کے طبی مرکز کے سربراہ گیبریل سلازر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت اب نہایت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی راہ حل تلاش کریں۔

دریں اثنا مقبوضہ فلسطین میں عسقلان کے جیلر نے کہا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی جسمانی صورت حال کی بنا پر صرف جمعرات کے روز پندرہ فلسطینی قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند تقریبا سترہ سو فلسطینی قیدیوں نے سترہ اپریل سے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور اس بھوک ہڑتال کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی جسمانی ابتر صورت حال اب عالمی سطح پر باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صورت حال پر عالمی ریڈکراس کی تشویش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.