• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی زندگی خطرے میں، انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

منگل 20-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5392
0
SHARES
4
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے لگ بھگ عرصے سے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی انس شدید کی زندگی خطرے میں ہے۔ اسیر کی زندگی بچانے کے لیے اسے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر فلسطینی کی خاتون وکیل احلام حداد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے موکل بھوک ہڑتالی قیدی انس شدید کو ’’اساف ھروفیہ‘‘ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈمنتقل کیا گیا ہے۔

حداد نے بتایا کہ اسیر شدید کی طویل بھوک ہڑتال کے بعد اس کی زندگی خطرے میں ہے۔ اس نے کھانا پینا مکمل طور ترک کردیا ہے اور وہ مسلسل بے ہوش ہے۔

حداد نے بتایا کہ انس شدید کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال شروع کرنے والے دوسرے قیدی ابو فارہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ دونوں اسیران نے رہائی یاموت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل مسلسل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

خیال رہے کہ اسیران ابو فارہ اور انس شدید گذشتہ 88 ایام سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔

بھوک ہڑتال کرنے والے ایک اور فلسطینی عمار الحمور کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع کاکہنا ہے کہ الحمور کی بھوک ہڑتال کے دوران اس کا وزن بیس کلوگرام کم ہوگیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی فلسطینی کی زندگی خطرے میں، انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.