• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

جمعرات 09-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6346
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحافی القیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ القیق کی بھوک ہڑتال کا ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا شروع ہوگیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں القیق کی حالت مزید ابتر ہوچکی ہے اور اسے اسرائیلی جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسیر صحافی القیق کی اہلیہ فیحا شلش نے بتایا کہ ان کے شوہر کے وکیل نے اپنے موکل سے اسرائیل کے اسفرھروفیہ اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ القیق کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ زیادہ تر بے ہوش رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسامہ القیق کو اسرائیلی فوج نے 15جنوری 2017ء کو رام اللہ کے شمال میں واقع بیت ایل چوکی سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسرائیلی حکام نے القیق کوتین ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی تھی ، جس کے خلاف بہ طور احتجاج القیق نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ اس کی بھوک ہڑتال 6 فروری سے مسلسل جاری ہے۔

محمد القیق کی یہ دوسری بھوک ہڑتال ہے۔ چند ماہ قبل اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 94  دن تک مسلسل بھوک ہڑتال  کی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.