• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی، بچوں، خواتین کی عظیم الشان ریلی

جمعہ 05-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7060
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں مظاہرے اور جلسوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں خواتین اور بچوں نے بھی ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے خواتین اور بچوں پر مشتمل مارچ نابلس میں’ویمن یونین‘ کے صدر دفتر سے چلا جو میدان شہداء میں ختم ہوا۔ احتجاجی اور یکجہتی مارچ میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچے شریک تھے۔ انہوں نے فلسطین کے قومی پرچم اور اسیران کی تصاویر کے ساتھ ساتھ بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسیران کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماؤں نے کہا کہ وہ تمام اسیران بالخصوص بھوک ہڑتال کرنے والے اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ جدو جہد جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 بچے، 1200 مریض قیدی بھی شامل ہیں جن میں 21 کینسر اور 17 امراض قلب کا شکار ہیں۔

ان میں سے 1500 اسیران نے فلسطین میں ’یوم اسیران‘ کے موقع پربھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھوک ہڑتال آج 18ویں  روز میں جاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جیلوں میں مجموعی طور پر 6500 سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 57 خواتین، 300 بچے  اور 500 انتظامی حراست کے قیدی اور 1800 مریض اسیران موجود ہیں۔

سنہ 1967ء کے بعد یہ فلسطینی اسیران کی 23 ویں اجتماعی بھوک ہڑتال ہے۔ سنہ 2014ء میں فلسطینی اسیران نے مسلسل 63 دن تک اجتماعی بھوک ہڑتال کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی، بچوں، خواتین کی عظیم الشان ریلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.