• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بالفور اعلامیے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

ہفتہ 04-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9121
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صیہونیوں کے قومی وطن کی بنیاد سمجھے جانے والے ’اعلان بالفور‘ کو جاری ہوئے 100 سال مکمل ہونے پر اندرون اور بیرون ملک فلسطینی اس نام نہاد اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ فلسطین میں کل دو نومبر کواعلان بالفور کے 100 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا۔ سرکاری، نیم سرکاری اور عوامی سطح پر فلسطین میں ایک غیرقانونی یہودی قومی وطن کی بنیاد بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے،ریلیاں، اور جلوس نکالے گئے۔ اندرون اور بیرون ملک کانفرنسوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین نے بدنام زمانہ اعلان بالفور کی مذمت کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے اور برطانیہ سے فلسطینی قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے علاقوں نابلس، رام اللہ ، جنین، بیت لحم، الخلیل، طوباس، اریحا،غزہ کی پٹی، مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی اور جنوبی فلسطین میں بھی فلسطینیوں نے دو نومبر کو یوم سیاہ منایا۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی جگہ اعلان بالفوراور اس کے فلسطینی قوم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پروگرامات منعقد کیے گئے۔

یوم سیاہ کے موقع پر شہریوں نے سیاہ لباس اور سیاہ پرچم، فلسطین کا قومی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی میں صیہونیوں کو ملک بنانے میں مدد کرنے پر برطانیہ کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔ بینرز بردار شہریوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلان بالفور جاری کرنے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اسرائیل، برطانیہ اور امریکا سمیت صہیونی ریاست کی معاونت کرنے والے ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔

تنظیم آزادی فلسطین کے رکن واصل ابو یوسف نے رام اللہ میں اعلان بالفور کی مخالفت میں نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کا آج سڑکوں پر نکلنا برطانیہ، اسرائیل اور صیہونی ریاست کے ہمنواؤں کے لیے واضح پیغام ہے کہ فلسطینی قوم اپنے ملک میں صیہونیوں کی نام نہاد اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے فلسطین میں صیہونیوں کو اپنا قومی ملک بنانے میں معاونت کرکے فلسطینی قوم کے ساتھ دھوکہ کیا۔ ہم برطانیہ کی موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نام نہاد اعلان بالفورجاری کرنے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے اور آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبالفور اعلامیے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.